پنجاب میں سرکاری بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی ملازمتوں پر پابندی لگائی تھی۔

گریڈ ایک سے 16 تک کی نان گزیٹڈ آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی، ذرائع۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
پنجاب حکومت نے صوبے میں سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔


ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے بر سراقتدار آتے ہی سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی عائد کی تھی جسے اب اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری دفاتر میں گریڈ ایک سے 16تک کی نان گزیٹڈ آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔

محکمانہ سلیکشن کمیٹیاں قواعد کے مطابق اخبارات میں آسامیاں مشتہر کرنے کے بعد بھرتیاں کریں گی۔ صوبائی اداروِ خود مختار اداروں میں خالی 15ہزار سے زائد آسامیوں پر بھرتی ہوگی۔اس حوالے سے اعلان جلد کیا جائے گا۔
Load Next Story