کراچی چیمبر نے متاثرین انسداد تجاوزات مہم سے کوائف مانگ لیے

متاثرین اپنی شکایات دکانوں کی قانونی حیثیت، ملکیت، ٹھوس شواہد کے ساتھ جمع کرائیں، کے سی سی آئی

ضلعی و صوبائی حکومتوں سے متبادل جگہ دلوانے کیلیے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، جنید ماکڈا۔ فوٹو: فائل

BERLIN:
کراچی چیمبر آف کامرس نے کراچی میں انسداد تجاوزات مہم میں متاثرہ تاجروں کے کوائف جمع کرنا شروع کردیے تاکہ سندھ حکومت سے ان متاثرہ تاجروں کو متبادل جگہ دلوائی جاسکے۔


کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا نے تجاوزات کیخلاف جاری مہم کے حقیقی متاثرین سے کہا ہے کہ وہ اپنی شکایات قانونی دستاویزات اور شواہد کے ساتھ کراچی چیمبر میں جمع کرائیں تاکہ متعلقہ حکام کو ان کی مشکلات سے آگاہ کیا جا سکے۔
Load Next Story