حصص مارکیٹ میں محتاط خریداری کے باعث ملا جلا رجحان

4 پوائنٹس کی محدود تیزی، 12 کروڑ شیئرز کا کاروبار، مارکیٹ سرمایہ 10 ارب روپے گھٹ گیا

4 پوائنٹس کی محدود تیزی، 12 کروڑ شیئرز کا کاروبار، مارکیٹ سرمایہ 10 ارب روپے گھٹ گیا۔ فوٹو: آن لائن/فائل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو ملا جلا رجحان رہا۔


سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرزعمل اپنائے جانے کے سبب کے ایس ای 100 انڈیکس 4.75 پوائنٹس کے اضافے سے 40869.28 پوائنٹس پر بند ہوا لیکن 163 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں9 ارب 93 کروڑ 92 لاکھ روپے کی کمی ہوئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی صرف 12 کروڑ 35 لاکھ شیئرز تک محدود رہا۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 4.75 پوائنٹس کے اضافے سے 40869.28 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ اس کے برعکس کے ایس ای 30انڈیکس 25.33 پوائنٹس کی کمی سے 19442.62 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 45.44 پوائنٹس کی کمی سے 29500 پوائنٹس پر بند ہوا۔
Load Next Story