جمعہ کو پیش آنیوالے دہشت گردی کے واقعات کے مقدمات درج

نارتھ کراچی ڈسکو موڑ پر فائرنگ سے 5 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔

پولیس کسی بھی مقدمے میں ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ فوٹو: فائل

شہر میں جمعہ کو پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کے مقدمات درج کرلیے گئے لیکن پولیس کسی بھی مقدمے میں ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ، تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی ڈسکو موڑ پر فائرنگ سے 5 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا۔


نارتھ کراچی سیکٹر 5-C/4 میں ہلاک ہونے والے یحییٰ ولد محمد وسیم اور مجاہد ولد عبدالحلیم کے قتل کا مقدمہ زخمی خواجہ اجمیر نگری پولیس نے فیضان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ، سعید آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک شہزاد بلوچ اور رحیم خاصخیلی کے قتل کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، کسی بھی مقدمے میں پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

واٹر پمپ چورنگی پر ہلاک ہونے والے شاکر اور قاری آصف کے قتل کا مقدمہ بھی ہفتہ کی شب تک درج نہیں کرایا گیا جبکہ گلشن اقبال میں سفاری پارک کے قریب بم دھماکے کا مقدمہ بھی ہفتہ کی شب تک درج نہیں کرایا گیا، ناگن چورنگی، اورنگی ٹائون میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے دو کارکنوں کے قتل کے مقدمات اور رضویہ میں ہلاک ہونے والے عباس حیدرکے قتل کے مقدمات بھی درج نہیں کرائے گئے۔
Load Next Story