ٹیلی ویژن رائٹس پی سی بی آئندہ ہفتے ٹینڈر جاری کریگا
ڈی آر ایس کے اخراجات چینل کوبرداشت کرنے کی شق بھی رکھی جائیگی،ذرائع
عبوری چیئرمین کیلیے قلیل وقت میں مناسب رقم کے عوض فروخت پہلا بڑا چیلنج۔ فوٹو: فائل
پاکستان کرکٹ بورڈ کا موجودہ براڈ کاسٹر کے ساتھ معاہدہ اتوار کو ختم ہو رہا ہے، آئندہ ہفتے اس حوالے سے ٹینڈر جاری کیا جائے گا۔
نئے کنٹریکٹ میں ڈی آر ایس کے اخراجات چینل کوبرداشت کرنے کی شق بھی رکھی جائیگی، عبوری چیئرمین نجم سیٹھی کیلیے انتہائی قلیل وقت میں مناسب رقم کے عوض رائٹس کی فروخت پہلا بڑا چیلنج ثابت ہے، وہ جس ٹی وی چینل پر پروگرام کرتے ہیں اسے بھی آئندہ 5 سال کیلیے حقوق خریدنے میں خاصی دلچسپی ہے، بھارت سے سیریز نہ ہونے کی صورت میں پاکستان کو خاصے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کا ٹین اسپورٹس کے ساتھ موجودہ کنٹریکٹ مارچ 2013 میں ختم ہونا تھا،البتہ اس میں ایک شق شامل تھی کہ اگر 5 سال کے دوران کوئی سیریز نہیں ہوئی تو انعقادکیلیے 3ماہ کا اضافی وقت دیا جائے گا، اسی کے تحت معاہدے کی اب30جون کو تکمیل ہوگی۔
پاکستان کو اکتوبر، نومبر میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ کرنا ہے، اس کے بعد دسمبر، جنوری میں سری لنکا سے سیریز ہو گی، دونوں کی میزبانی متحدہ عرب امارات کو سونپی گئی ہے، نئے معاہدے کیلیے بورڈ آئندہ ہفتے ٹینڈر جاری کرے گا، ذرائع کے مطابق اس میں ڈی آر ایس کے اخراجات چینل کوبرداشت کرنے کی شق بھی رکھی جائیگی،اس وقت پی سی بی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کیلیے اسپانسرز سے مدد لیتا ہے،اگلے آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان کی بھارت سے کوئی سیریز شامل نہیں لہذا بڑی رقم ملنے کے حوالے سے خدشات پہلے ہی ظاہر کیے جا چکے ہیں، ماہرین کے مطابق عبوری چیئرمین نجم سیٹھی کیلیے پہلا بڑا چیلنج ٹی وی رائٹس کی اچھی قیمت پر فروخت ہی ہے، وہ جس نجی چینل پر کام کرتے ہیں اسے بھی بورڈ سے معاہدے میں خاصی دلچسپی ہے، البتہ ذرائع کے مطابق وہ ایک ایماندار شخص ہیں اور اس معاملے میں غیر جانبدار رہیں گے۔