بوٹ بیسن عمارت میں قائم غیر قانونی ٹیلی فون ایکسچینج پکڑا گیا3ملزم گرفتار
غیرقانونی ٹیلی فون ایکس چینج میں 150 موبائل سموں کے ذریعے بیک وقت کالز کرانے کی سہولت بھی موجود تھی
حکومت کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ،ٹیلی فون ایکس چینجزکیخلاف کریک ڈائون شروع کردیا ہے،ذرائع ایف آئی اے فوٹو: فائل
ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل نے بوٹ بیسن کے قریب رہائشی عمارت میں چھاپہ مار کر ملکی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والا غیرقانونی ٹیلی فون ایکس چینج پکڑ لیا، ٹیلی فون ایکس چینج کے مالک سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد مالک کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ کے سسٹم کو بائی پاس کرکے بیرون ملک کال کرنے کی سہولت فراہم کرنے والے ٹیلی فون ایکس چینجز کے خلاف کریک ڈائون شروع کررکھا ہے، اس سلسلے میں گذشتہ چند ماہ کے دوران بڑے پیمانے پر غیرقانونی ٹیلی فون ایکس چینجز کے خلاف کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر 10 سے زائد مقدمات درج کیے گئے اور درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا۔
رواں ماہ کے شروع میں ایف آئی اے نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے غیرقانونی ٹیلی فون ایکس چینج پر چھاپہ مار کر مالکان کو گرفتار کرلیا تھا، بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایف آئی اے سائبر کرائم نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے ، بوٹ بیسن کی ایک رہائشی عمارت میں قائم غیرقانونی ٹیلی فون ایکس چینج پر چھاپہ مار کر گذشتہ کئی ماہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے ایکس چینج کے مالک سمیت 3افراد گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق غیرقانونی ٹیلی فون ایکس چینج میں 150 موبائل سموں کے ذریعے بیک وقت کالز کرانے کی سہولت موجود تھی۔