تیسرے راؤنڈ میں رسائی ڈیٹ کروم عمر رسیدہ خاتون بن گئیں
سرینا ولیمز بھی19سالہ فرنچ پلیئر کو ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں شامل، مینز سنگلز میں کائی نشکوری، ڈیل پوٹرو و دیگر کی جیت
42سالہ جاپانی کھلاڑی ڈیٹ کروم ومبلڈن کے تیسرے رائونڈ میں پہنچنے پر خوشی سے سرشار۔ فوٹو: اے ایف پی
ڈیٹ کروم ومبلڈن کے تیسرے راؤنڈ میں رسائی پانے والی عمر رسیدہ خاتون بن گئیں، ٹورنامنٹ کی ایک اور دراز عمر پلیئر سرینا ولیمز بھی 19 سالہ فرنچ پلیئر کو ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔
مینز سنگلز میں جاپانی کائی نشکوری، ارجنٹائن کے جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو، جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیچ بھی حریفوں کو شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کی کیمیکو ڈیٹ کروم جمعرات کے روز رومانیہ کی الیکزینڈرا کڈانتو کو 6-4, 7-5 سے زیر کرکے ومبلڈن کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچنے والی معمر ترین خاتون بن گئیں، ان کا مقابلہ دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز سے ہوگا۔ 42 برس کی عمر میں لاسٹ 32 میں پہنچ کر ڈیٹ کروم نے برطانیہ کی ورجینیا ویڈ کو پیچھے چھوڑ دیا، ویڈ اس اسٹیج پر1985 میں 39 سال اور 362 دن کی عمر میں پہنچی تھیں۔
17سال قبل سیمی فائنل میں رسائی کے بعد ڈیٹ کروم نے پہلی مرتبہ تیسرے راؤنڈ کیلیے کوالیفائی کیا۔ ایک اور میچ میں ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن سرینا ولیمز نے فرانس کی19سالہ کیرولین گارشیا کو 6-3, 6-2 سے مات دے دی، سرینا نے اس سے قبل حریف کو فرنچ اوپن میں بھی زیر کیا تھا۔ چھٹے ومبلڈن اور 17ویں اہم ٹائٹل کے حصول کیلیے کوشاں31 سالہ امریکی اسٹار نے نوجوان حریف کو صرف 67 منٹ میں ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔
تیسرے راؤنڈ میں ڈیٹ کروم کا سامنا کرنے والی سرینا ولیمز کا کہنا ہے کہ میں ان کیخلاف کبھی نہیں کھیلی لیکن ان کی بہت عزت کرتی ہوں ، اگرچہ ڈیٹ کروم کیخلاف کھیلنا آسان نہیں لیکن میں تیار رہوں گی۔ چین کی 6 سیڈ لینا نے رومانیہ کی سائمونا ہالیپ کو6-2, 1-6اور 6-0 سے ٹھکانے لگایا، ان کا اگلا مقابلہ جمہوریہ چیک کی 32 سیڈ کالرا ذاکوپالووا سے ہو گا جنھوں نے جرمنی کی انیکا بیک کو 7-6 (7/5), 6-3 سے مات دی۔2011 میں سیمی فائنل تک پہنچنے والی بگ ہٹر جرمن سبائن لیسکی نے ایسٹ بورن ٹائٹل ہولڈر روس کی ایلینا ویسنینا کو زیر کر لیا، ان کا اب سابق یو ایس اوپن چیمپئن اور آسٹریلیا کی 14 سیڈ سمانتھا اسٹوسر سے سامنا ہو گا۔
اسٹوسر نے روس کی اولگا پچکووا کو 6-2, 6-2 سے ہرایا۔ مینز سیکنڈ راؤنڈ میں 2010 کے رنر اپ جمہوریہ چیک کے 7 سیڈ ٹامس برڈیچ نے جرمنی کے ڈینیئل برانڈز کو 7-6 (8/6), 6-4 اور 6-2 سے ہرایا، جنوبی افریقی27 سیڈ کیون اینڈرسن نے پولینڈ کے مائیکل پرزیسیزنی کو 6-4, 7-6 (7/2) اور 6-4 سے مات دی، ارجنٹائن کے 8 سیڈ جوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے کینیڈا کے جیسے لیوائن کو 6-2, 7-6 (9/7)، 6-3 سے قابوکیا، 2011 کے کوارٹرفائنلسٹ آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومک نے امریکا کے جیمز بلیک کو 6-3, 6-4 اور 7-5 سے شکست دے دی۔