جج غیر محفوظ ہیں کراچی میں روز لاشیں گرتی ہیں ہرطرف تباہی ہے چیف جسٹس

دیانتداری کے فقدان کی وجہ سے حالات روز بروز خراب ہوتے جارہے ہیں، چیف جسٹس

دیانتداری کے فقدان کی وجہ سے حالات روز بروز خراب ہوتے جارہے ہیں، چیف جسٹس فوٹو: فائل

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کراچی میں تو یہ حال ہوگیا ہے کہ ہائیکورٹ کے سامنے ججوں پر حملے کیے جاتے ہیں۔


گزشتہ روز سی این جی اسٹیشن کے لائسنس کے غیر قانونی اجراء کے بارے میں مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ کراچی میں روز لاشیںگرتی ہیں ہر طرف تباہی ہے لیکن ملک میں دیانتداری کے فقدان کی وجہ سے حالات روز بروز خراب ہوتے جارہے ہیں، چیف جسٹس نے کہا جج غیر محفوظ ہیں 17 بچے ایک ساتھ زندہ جل جاتے ہیں لیکن پوچھنے والا کوئی نہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story