آئیڈیاز 2018 روس 2 بحری جنگی جہازوں کے ساتھ شریک ہوگا
یہ امر پاکستان کے لیے باعث اعزاز ہے، امریکا کا خصوصی وفد بھی شرکت کرے گا
نمائش27 سے 30 نومبر تک کراچی میں ہوگی، ایئرشو کا بھی اہتمام ہوگا، بریگیڈیئر وحید
روس پاکستان میں دفاعی نمائش آئیڈیاز2018 میں اپنے 2 بحری جنگی جہازوں کے ساتھ شریک ہو رہا ہے۔
بریگیڈیئر وحید ڈائریکٹر کورڈینیشن ڈیپو ایکسپو سینٹر میں کرٹن ریزر کے بعد ڈائریکٹر کورڈینشن ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن بریگیڈیئر وحید نے کموڈور طارق محمود، ایئر کموڈور طاہر، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر اور سی ای او بدر ایکسپو زوہیر نصیر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی، بریگیڈیئر وحید کا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 میں اس بار روس اضافی دفاعی ساز و سامان کے ساتھ شریک ہو رہا ہے، جس میں رشین نیوی کے 2 بحری جنگی جہاز بھی شامل ہیں اور یہ امر پاکستان کیلیے باعث اعزاز ہے، بریگیڈیئر وحید کے مطابق امریکا کی نمائندگی پچھلے سال کی نسبت بڑھی ہے کم نہیں ہوئی، امریکا کی مختلف اسلحہ ساز کمپنیوں کے علاوہ ایک خصوصی وفد بھی دفاعی نمائش آئیڈیاز میں شرکت کرے گا۔
بریگیڈیئر وحید کے مطابق پچھلے آئیڈیاز 2016 میں دفاعی معاہدوں کیلگ بھگ 20 مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے تھے، پاکستان کی دفاعی ایکسپورٹ 300 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئی، اس میں بڑا حصہ جنگی جہازوں کی فروخت کا ہے، ان کا کہنا تھا کہ آئیڈیاز کی نمائش میں 14 ممالک بھرپور شریک ہو رہے ہیں، جن میں پولینڈ، امریکا، اٹلی، کوریا، روس، چین، ترکی، چیک ریپبلک اور جرمنی سمیت دیگر ممالک شامل ہیں، آئیڈیاز میں 500 کمپنیوں کے اسٹال لگائے جائیں گے، جبکہ نمائش میں 50 ممالک کے 260 مندوبین شرکت کریں گے، ڈیپو ڈائریکٹر کورڈینیشن بریگیڈیئر وحید کا مزید کہنا تھا کہ آئیڈیاز2018 کے دوران شہریوں کیلیے ایئرشو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، جس میں تینوں مسلح افواج کے جوان اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
بین الاقوامی دفاعی ایکسپو آئیڈیاز 2018 کے مشاہدہ کیلیے پارلیمنٹ کی بھی نمائندگی ہو گی، دفاعی آئیڈیاز 27 سے 30 نومبر تک کراچی میں ہو گی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے ارکان 4 روزہ دفاعی نمائش میں شریک ہوں گے اور اس نمائش کے حوالے سے پاکستان کی دفاعی پیداوار میں خودکفالت سے متعلق سینیٹ میں رپورٹ پیش کی جائے گی، کمیٹی کے ارکان آج (پیر کو) کراچی کیلیے روانہ ہوں گے، وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کے گیسٹ ہاؤس قصر ناز میں قیام ہوگا اور دفاعی نمائش کا معائنہ کریں گے۔