سفاری پارک جانوروں پرندوں اور سانپوں کے پیٹ شو کا آغاز
خواتین اور بچوں کی بھرپور دلچسپی کا اظہار، شو30 جون تک جاری رہے گا
سفاری پارک میں پیٹ شو کے دوران اژدھے کی نمائش کی جارہی ہے،ڈائریکٹر کلچر شعیب وقار و دیگر موجود ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس
GILGIT:
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سید ہاشم رضا زیدی کی ہدایت پر شہریوں کی تفریح کے لیے سفاری پارک میں پالتو جانوروں، پرندوں اور سانپوں کا 3 روزہ ''پیٹ شو'' کا جمعے کی شام آغاز ہوگیا ۔
جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا، یہ پیٹ شو اتوار 30 جون تک روزانہ شام 4 تا رات 9 بجے تک جاری رہے گا جس میں نیلی اور سفید دھاری دار گردن والے طوطے، پرشین کیٹ، رشین کچھوے،11 فٹ طویل سفید اژدھا اور17فٹ طویل کالا اژدھا بھی موجود ہونگے جبکہ بچوں نے ساڑھے8 فٹ طویل اژدھے کے ساتھ بھی اپنی تصاویر بنوائیں اور خوشی کا اظہار کیا، سفاری پارک میں آنے والے بچوں کی بڑی تعداد کے لیے میجک شو اور فیس پینٹنگ کا بھی انتظام کیا گیا تھا ۔
جبکہ بچوں کے مشہور کارٹون کردار مکی ماؤس بھی موجود تھے، اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر کلچر اسپورٹس اینڈ ریکری ایشن شعیب وقار، ڈائریکٹر سفاری پارک طارق نصیر، ایڈیشنل ڈائریکٹر سفاری پارک راشد علی، ڈائریکٹر زو فہیم خان اور ڈائریکٹر خورشید شاہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
شعیب وقار نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر سید ہاشم رضا زیدی کی خصوصی ہدایت پر شہریوں کو سستی تفریح فراہم کرنے کے لیے مذکورہ پیٹ شو کا اہتمام کیا گیا ہے، آئندہ اسے ایک فیسٹیول کے طور پر بھی منایا جاسکتا ہے، انھوں نے کہا کہ شہریوں کو اچھی تفریح فراہم کرنے کیلیے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تحت اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ پر سمر کیمپ کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔