لکشمن ریٹائربھارتی کرکٹ کا ایک ستارہ ڈوب گیا
کیویزکیخلاف بھی نہیں کھیلیں گے،کبھی خود کو ملک پر ترجیح نہیں دی، بیٹسمین
حیدرآباد دکن: بھارتی بیٹسمین لکشمن کا ریٹائرمنٹ کے اعلان سے قبل اہل خانہ کے ساتھ خصوصی پوز (فوٹو :ایکسپریس)
بھارتی کرکٹ کا ایک ستارہ ڈوب گیا، وینکٹ لکشمن نے فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز بھی نہیں کھیلیں گے، انھوں نے جذباتی پریس کانفرنس میں کہا کہ میں نے کبھی خود کو ملک پر ترجیح نہیں دی، ہمیشہ اپنے دل کی سنی، مستقبل کے اہم ترین معرکوں کی خاطر نوجوان کھلاڑیوں کو ہوم کنڈیشنز پر کھیلنے کا موقع دینے کیلیے کرکٹ کو خیرباد کہہ رہا ہوں،رواں برس رنجی ٹرافی کھیلوں گا۔ تفصیلات کے مطابق راہول ڈریوڈ کے بعد بھارتی ٹیسٹ کرکٹ کے ایک اور درخشاں ستارے 37 سالہ وینکٹ لکشمن نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو ہمیشہ کیلیے خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔
1996 میں ڈیبیو کرنے والے لکشمن کا حالیہ دورئہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کافی مایوس کن رہا جس کی وجہ سے انھیں ڈراپ کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا تھا، جب نیوزی لینڈ کے خلاف رواں ماہ شیڈول دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز کیلیے لکشمن کو منتخب کیا گیا تو ناقدین نے اسے نوجوانوں کی حق تلفی قرار دیا ، اسی وجہ سے لکشمن اپنے ملک میں آخری سیریز سے بھی دستبردار ہوگئے، انھوں نے اپنے آبائی شہر حیدرآباد میں جذباتی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میں فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں،
میں نے ہمیشہ ذاتی مفادات پر ملک اور اس کی ضروریات کو ترجیح دی، میں اپنے ملک میں انگلینڈ اور آسٹریلیا سے میچ کھیلنا پسند کرتا مگر میں نے محسوس کیا کہ مستقبل کے انٹرنیشنل چیلنجز کیلیے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے ہوم گرائونڈز پر کھیلنے کا موقع فراہم کرنے کا یہی درست وقت ہے، میرے لیے یہ فیصلہ کافی مشکل تھا، میں نے ہمیشہ اپنے دل کی سنی اور پورے کیریئر میں ضمیر کی آواز پر فیصلے کیے، گذشتہ چار دنوں سے کافی بحث چھڑی ہوئی تھی جس پر میں نے محسوس کیا کہ اب میرے جانے کا وقت آگیا ہے۔
لکشمن نے ڈیبیو تو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں کیا تھا مگر ان کو شہرت 2000 میں سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف 167 کی اننگز پر ملی، انھوں نے 2001 میں کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں آسٹریلیا کے ہی خلاف 281 رنز بنائے، لکشمن نے اپنا آخری ون ڈے 2006 میں کھیلامگر اس کے بعد سے صرف بھارتی ٹیسٹ ٹیم کا باقاعدہ حصہ تھے، 2008 میں انھوں نے اپنا سواں ٹیسٹ کھیلا، انھوں نے مجموعی طور پر 134 ٹیسٹ اوور 86 ون ڈے میچز میں حصہ لیا۔