کولمبو جنرل کیانی سے سری لنکن فوجی سربراہان کی ملاقات

جنگ کے بعد سری لنکا میں بحالی،آبادکاری اور تعمیر نو سے متعلق پریزنٹیشن میں بھی شرکت

جنرل کیانی آج ایس ایل ایم اے دہا لکواکی کمیشننگ پریڈ تقریب میں شرکت کرینگے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے سری لنکا کے فوجی سربراہ جنرل جگہت جے سوریا سے کولمبو کے آرمی ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی ۔

بعدازاں جنرل کیانی سے سری لنکا کے سیکریٹری دفاع نے بھی اپنے چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور بری، بحری اور فضائی سربراہان کے ہمراہ ملاقات کی۔




سری لنکن خبررساں ادارے کے مطابق جنرل کیانی جواس وقت سری لنکا کے دورے پر ہیں نے جمعے کی سہ پہر ملٹری اکیڈمی دیاتلوا میں ایک پریزنٹیشن میں شرکت کی جس کا موضوع جنگ کے بعد سری لنکا میں بحالی، آباد کاری اور تعمیر نو کے ذریعے پائیدارامن کی راہ تھا۔ جنرل کیانی آج ہفتے کو ایس ایل ایم اے دہا لکوا کی کمیشنگ پریڈتقریب میں شرکت کرینگے۔

Recommended Stories

Load Next Story