حکومت امن کے قیام میں سنجیدہ نہیںشکیل قادری

علامہ سلیم عباس نقشبندی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، سوئم کے...

علامہ سلیم عباس نقشبندی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، سوئم کے شرکا سے خطاب

پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شکیل قادری نے کہا ہے کہ حکومت امن قائم کرنے میں سنجیدہ نہیں، کراچی کو آگ و خون میں نہلانے، علما اہلسنّت اور بے گناہ افراد کو قتل کرنے والے دہشت گرد آزاد گھوم رہے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شہر کو آگ و خون میں دھکیل کر حکمراں اپنی کرپشن چھپانے اور اقتدار کی مدت کو پورا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جو ملک و قوم کے دکھ و تکلیف کاکوئی احساس نہیں کرسکتے اُنھیں اقتدار سے چمٹے رہنے کا کوئی حق نہیں۔


دہشت گرد حکومت اور اس کے اتحادیوں کی صفوں میں موجود ہیں، حکومت نے اپنے مفادات کی خاطر کالا چشمہ پہن لیا ہے اس لیے اس کو کراچی میں روزانہ بے گناہ عوام مذہبی و سیاسی کارکنوں اور علمائے اہلسنّت کا قتل عام نظر نہیں آرہا ہے، انھوں نے کہا کہ حکومت کو محب وطن اور دہشت گردوں میں تمیز کرنا چاہیے، حکومت نے علامہ سلیم عباس نقشبندی شہید کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا تو سخت لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہوں گے، ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے سنی تحریک علما بورڈ کے رکن علامہ سلیم عباس نقشبندی شہید کے سوئم کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Load Next Story