ٹڈاپ پیپر ورلڈ اور لیدر ورلڈ مڈل ایسٹ میں شرکت کرے گی

18تا20مارچ منعقد،پاکستانی صنعتکاروں کورعایتی قیمت پراسٹال فراہم کیے جائیں گے۔

18تا20مارچ منعقد،پاکستانی صنعتکاروں کورعایتی قیمت پراسٹال فراہم کیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) پیپر ورلڈ اور لیدر ورلڈ مڈل ایسٹ میں شرکت کرے گی۔


ٹڈاپ بین الاقوامی اسٹیشنری، رائٹنگ انسٹرومنٹس، کھلونوں، لیدر گارمنٹس اور لیدر گڈز کی نمائش میں پاکستان پویلین کے ساتھ شرکت کرے گی۔ پیپر ورلڈ، لیدر ورلڈ مڈل ایسٹ کے ساتھ منعقد کی جائے گی۔ 18 تا 20 مارچ 2019 منعقد کی جانے والی یہ نمائش عالمی منڈی کے خریداروں اورصنعت کاروں کے لیے نئے کاروباری باب کھولے گی۔

واضح رہے کہ ٹڈاپ پیپر ورلڈ اور لیدر ورلڈ مڈل ایسٹ میں صنعتکاروں کو رعایتی قیمت پر اسٹال فراہم کر رہی ہے۔
Load Next Story