عمارت کی پارکنگ میں کھڑی 5 گاڑیاں پراسرار طور پر جل گئیں

فائر بریگیڈ نے فوری طور موقع پر پہنچ کر 4 گاڑیوں کو خاکستر ہونے سے بچالیا جبکہ ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

گلشن اقبال: مومن اسکوائر کی پارکنگ میں پر اسرار طور پر جلنے والی گاڑیاں کھڑی ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

گلشن اقبال میں رہائشی عمارت کی پارکنگ میں کھڑی 5 گاڑیاں پراسرار طور پر جل گئیں۔


فائر بریگیڈ نے فوری طور موقع پر پہنچ کر 4 گاڑیوں کو خاکستر ہونے سے بچالیا جبکہ ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا، تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 6 میں واقع رہائشی عمارت کی پارکنگ میں کھڑی 5 گاڑیوں میں گزشتہ روز علی الصباح آگ لگ گئی ، واقعے سے فوری طور پر فائر بریگیڈ کو مطلع کیا گیا، فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فوری طور پر فائر ٹینڈر روانہ کردیے گئے جنھوں نے موقع پر پہنچ کر جدوجہد کے بعد آتشزدگی پر قابو پالیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کار رجسٹریشن نمبر AVD-786 مکمل طور پر خاکستر ہوگئی جبکہ سوزوکی KB-9954 ، کار رجسٹریشن نمبرKAB-310 ، کار رجسٹریشن نمبر ADN-219 اور AEF-181 کو مکمل طور پر جلنے سے بچالیا گیا ، فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا گیا، فوری طور پر آتشزدگی کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔
Load Next Story