لاہورکی ترقی میں پرویزالٰہی اورترکی کابھی کردارہے یوسفزئی
پرویز خٹک نے شہباز شریف کے کاموں کی تعریف کر کے میچورٹی کا ثبوت دیا ،عظمیٰ بخاری.
شہروں نہیں انسانوں کو رول ماڈل بنانا چاہیے،اوریا مقبول،لائیو ود طلعت میں مرادراس کی بھی گفتگو. فوٹو : فائل
ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ پنجاب کے کاموں کی تعریف کی ہے یا پنجاب کورول ماڈل بنانے کی بات کی ہے تومجھے اس پر حیرانی نہیں خوشی ہوئی ہے۔
انھوں نے میچورٹی کا ثبوت دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام لائیو ود طلعت میں میزبان طلعت حسین سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ لوگوں کی زندگی میں بہتری کیلیے مقابلے کی فضا ہونی چاہیے،ہر کسی کو اپنے اپنے صوبے میں اپنی اپنی پرفارمنس کو ثابت کرناچاہیے،یہ ایک مثبت ٹرینڈہے، اگر کوئی کسی کے حق میں اچھی بات کرتا ہے تواس کو سراہنا چاہیے،ہم نے پنجاب میں صرف سڑکیں نہیں بنائیں، ہم نے بہت سے ترقیاتی کام کیے ہیں،میٹرو بس سروس پر تنقید تو کی جاتی ہے لیکن اس کی اہمیت ان سے پوچھیں جو اس پر روزانہ سفرکرتے ہیں۔
وزیر اطلاعات خیبرپختونخواشوکت علی یوسفزئی نے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک پہلے وزیراعلیٰ ہیں جنھوں نے سارے کے پی کے کی ترقی کی بات کی ہے،اس سے قبل جتنے بھی وزیراعلیٰ آئے انھوں نے چند علاقوں کی ترقی کی بات کی،اگرانھوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے کسی اچھے کام کی وجہ سے ان کو سراہا ہے تو اس میں کوئی برائی نہیں،لاہور میں اچھی سڑکیں بنی ہیں لیکن یہ زیادہ بہتر ہوتا کہ سارے پنجاب میں اسی طرح کی سڑکیں بنتیں۔
شہباز شریف تیسری مرتبہ حکومت میں آئے، لاہور کی ترقی میں پرویزالٰہی اور ترکی کا بھی بہت کردار ہے، پچھلے 25,20 برس میں پشاورمیں کوئی ترقی نہیں ہوئی، اب ترقی کرنا پشاور کا حق ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنماڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاکہ اگر ایک دوسرے پر صرف تنقید ہی کرتے رہیں تویہ کوئی اچھی بات نہیں،ایک دوسرے کے اچھے کاموں کی تعریف بھی کرنی چاہیے اس سے اچھے مقابلے کی فضا قائم ہوتی ہے۔