سوئس مقدمات وزارت قانون نے سابق حکومت کو گمراہ کیا بابر اعوان
زرداری کیخلاف مقدمات بنائے گئے توپیپلزپارٹی اور ن لیگ 90کی دہائی میں چلی جائیں گی.
عدالتوں میں اب بھی100ارب روپے کے کیسز التوا کا شکار ہیں، ان کی طرف تو عدلیہ نہیں جاتی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل
سابق وزیر قانون سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے معاملے پر تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی حکومت کی اس وقت حمایت کرے گی جب وہ 12اکتوبر کے اقدام کے خلاف کارروائی کرے گی۔
صدر آصف زرداری کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے تو پیپلزپارٹی اور ن لیگ 90کی دہائی میں چلی جائیں گی۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سوئس مقدمات کے حوالے سے وزارت قانون نے سابق حکومت کو مس گائیڈ کیا ۔
اگر صدر آصف زرداری کے خلاف کیس کھولے گئے تو یہ تاثر جائے گا کہ چھوٹے صوبوں کے خلاف ٹرائل کیا جا رہا ہے، اس سے پہلے نواز شریف کہہ چکے ہیں کہ ماضی میں پیپلزپارٹی کے خلاف کیس بنانے میں آئی ایس آئی کا دبائو تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ عدالتوں میں اب بھی 100 ارب روپے کے کیسز التواء کا شکار ہیں، ان کی طرف تو عدلیہ نہیں جاتی اور سوئس کیس کو لے کر بیٹھ گئی ہے۔