شہریوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ

بلدیہ عظمیٰ مختلف شوز، سمر کیمپ اور کھیلوں کے مقابلے کا اہتمام کررہی ہے تاکہ بچوں کو تفریح کے لمحات میسر آئیں۔

سفاری پارک میں پالتو جانوروں کے شو میں خاتون مگر مچھ ہاتھ میں لیے خوشی کا اظہار کررہی ہے ۔ فوٹو : ایکسپریس

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سید ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ شہریوں کو تفریحی کے بھر پور مواقع فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

اسکولوں میں ہونے والی گرمیوں کی تعطیلات میں بلدیہ عظمیٰ کراچی مختلف قسم کے شو، سمر کیمپ، کھیلوں کے مقابلے، ٹورنامنٹ اور سیمینارز کا اہتمام کررہی ہے تاکہ والدین اپنے بچوں کو تفریح سے محظوظ کراسکیں، یہ بات انھوں نے پیٹ شو اور سمر کیمپ کے انعقاد کے موقع پر محکمہ کلچر اسپورٹس اینڈ ریکریشن اور محکمہ پارکس کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہی، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ کلچر اسپورٹس ریکریشن نے سفاری پارک میں پیٹ شو کا اہتمام کیا ہے،3روزہ پیٹ شو میں عوام کی بھر پور دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کی ہدایت پر مزید ایک دن کا اضافہ کردیا گیا ہے۔




اب یہ پیٹ شو یکم جولائی بروز پیر تک روزانہ شام 4 سے رات 10 بجے تک جاری رہے گا، شہریوں کی دلچسپی دیکھتے ہوئے مزید جانوروں اور خوبصورت پرندوں سمیت دیگر رینگنے والے جانور بھی اس شو میں لائے گئے ہیں جبکہ کھانے پینے کی اشیا کے اسٹالزکی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے جہاں بالخصوص بچوں کی پسند کی اشیا رکھی گئی ہیں، پیٹ شو دیکھنے کیلیے شہریوں کی بڑی تعداد سفاری پارک کا رخ کررہی ہے اور پالتو جانوروں، پرندوں، مختلف نسل کے بڑے سانپوں، اژدہوں اور کچھوؤں کو دیکھ کر شہری بے انتہا دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں خصوصاً بچوں نے اپنی بھرپور خوشی اور مسرت ک اظہار کیا۔

پیٹ شو میں مختلف اقسام کے پرندے جن میں نیلی اور سفید دھاری دار گردن والے طوطے، پرشین کیٹ، رشین کچھوے،11 فٹ طویل سفید اژدھا اور 17 فٹ طویل کالا اژدھا شامل ہیں، شو کے دوران سینئر ڈائریکٹر کلچر اسپورٹس اینڈ ریکری ایشن شعیب وقار ، ڈائریکٹر سفاری پارک طارقنصیر، ایڈیشنل ڈائریکٹر سفاری پارک راشد علی سمیت دیگر افسران بھی موجورہے، پیٹ شو کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو بھر پور اور سستی تفریح فراہم کرنا ہے، واضح رہے کہ پیٹ شو کا اہتمام بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ کلچر اسپورٹس اینڈ ریکری ایشن نے کیا ہے جبکہ اسی محکمے کے زیر اہتمام اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ پر بھی سمر کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جہاں 8 سے 15 سال کے بچے سوئمنگ، بیڈمنٹن ، اسکیٹنگ کی تربیت کے ساتھ ساتھ دیگر تفریحی سہولیات سے استفادہ حاصل کریں گے، ایڈمنسٹریٹر سید ہاشم رضا زیدی نے اس موقع پر کہا کہ اسپورٹس کمپلیکس، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پارکوں، کھیل کے میدانوں اور سفاری پارک میں شہریوں اور خاص طور پر بچوں کی تفریح و طبع کیلیے خصوصی اہتمام کیا جائے۔
Load Next Story