بس ہوسٹس کیخلاف جھوٹا مقدمہ نگہت شیخ کو لینے کے دینے پڑ گئے

نگہت شیخ کا مری سے لاہور آتے ہوئے پانی مانگنے پر بس ہوسٹس سے جھگڑا ہوا اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

ایم پی اے نگہت شیخ کا غصہ نہ اترا تو تھانہ بھیرہ میں بس ہوسٹس کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا لیکن پولیس نے تحقیقات کے بعد مقدمہ جھوٹا قرار دیدیا۔فوٹو: فائل

بس ہوسٹس کے ساتھ جھگڑا کرنیوالی رکن پنجاب اسمبلی نگہت شیخ کو لینے کے دینے پڑ گئے۔


پولیس نے بس میزبان کیخلاف مقدمہ جھوٹا قرار دیکر ایم پی اے نگہت شیخ کیخلاف کارروائی کیلئے عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی۔ نگہت شیخ کا مری سے لاہور آتے ہوئے پانی مانگنے پر بس ہوسٹس سے جھگڑا ہوا اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ اس کے بعد بھی ایم پی اے نگہت شیخ کا غصہ نہ اترا تو تھانہ بھیرہ میں بس ہوسٹس کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا لیکن پولیس نے تحقیقات کے بعد مقدمہ جھوٹا قرار دیدیا۔
Load Next Story