پروفیسررانو مل کاآغاوقارکوچیلنج 50 لاکھ انعام کا اعلان
جب چاہے مٹھی آکرپانی پرگاڑی چلانے کامظاہرہ کرکے انعام وصول کرسکتا ہے،پریس کانفرنس

پیپلزپارٹی کے ایم این اے اور ضلعی صدرڈاکٹرمہیش کمار ملانی کے بھائی پروفیسررانو مل ملانی نے ایک بار پھر آغا وقار کے واٹر کٹ بناکر پانی پرگاڑی چلانے کے تجربے کو چیلنج کرتے ہوئے 50 لاکھ کے انعام دینے کا اعلان کردیا ہے۔
رانومل ملانی نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آغاوقار نے ایک ہفتے میں مٹھی آکر پانی پرگاڑی چلانے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ جھوٹا ثابت ہوا اور وہ ابھی تک نہ مٹھی آیا نہ ہی ہم سے کوئی رابطہ کیا ۔رانو ملانی نے کہاکہ اب 50 لاکھ کا انعام تاحیات رکھ دیا ہے کہ وہ جب بھی چاہے مٹھی آکر پانی پر گاڑی چلاکر دکھاکر انعام وصول کرسکتا ہے۔انھوں نے کہاکہ آغاوقار ملک وقوم سے فراڈ کررہا ہے ۔