رینجرز اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم مقابلے کے بعد گرفتار

چھینے ہوئے2موبائل فون ، پستول اور موٹر سائیکل برآمد، ساتھی فرار ہوگیا

پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم حاجی راز محمد ولد گل محمد کو گرفتار کر کے چھینے ہوئے2 موبائل فون ، پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے. فوٹو: فائل

گلبرگ پولیس نے رینجرز اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گلبرگ پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم حاجی راز محمد ولد گل محمد کو گرفتار کر کے چھینے ہوئے2 موبائل فون ، پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے جبکہ مقابلے میںگرفتار ملزم ایک کا ایک ساتھی حاجی محمد عرف بلی فرار ہو گیا۔




ایس ایچ او گلبرگ شاہد محمود کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ملزم کے قبضے سے ہفتے کو سخی حسن چورنگی سرینہ موبائل مارکیٹ کے قریب قتل کیے جانے والے رینجرز کے خاکروب عمران مسیح کا موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے اور ابتدائی تفتیش میں ملزم نے عمران مسیح کے قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم اور اس کا ساتھی چند روز قبل گلبہار کے تھانے کی حدود میں واقع حاجی مرید گوٹھ میں ہونے والے پولیس مقابلے میں بھی ملوث ہے، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم گلبرگ اور شریف آباد تھانے کی حدود میں 3 سے 4 اور افراد کے قتل میں بھی ملوث ہے۔
Load Next Story