وجنتی مالا نے بہترین ڈانسر کی حیثیت سے شہرت حاصل کی
تامل ناڈو سے لوک سبھا کی ممبر منتخب ہوئیں،پاکستانی فلم یاسمین میں اہم کردار ادا کیا
وجنتی مالا نے13سال کی عمر میں تامل فلم سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا. فوٹو: فائل
بھارتی اداکارہ وجنتی مالا کا شمار فلم انڈسٹری کی ان خوش نصیب اداکارئوں میں ہوتا ہے کہ جنھوں نے جب بھی کام کیا شہرت نے ان کے قدم چومے۔
انھوں نے بولی ووڈ کے تمام بڑے فنکاروں کے کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کو منوایاوجنتی مالا کی کامیاب فلموں کی ایک طویل فہرست ہے ان میں ناگن، دیوداس، نیو دہلی، انڈین ایکسپریس، مدھو متی، تم سا نہیں دیکھا، کٹھ پتلی، آشا، ساھدنا، گنگا جمنا، سنگم، پیغام جب کہ انھوں نے ہدایت کار عبدالرشید کاردار کی پاکستانی فلم یاسمین میں بھی اہم کردار ادا کیا،اس فلم میںانھیں ایوارڈ بھی دیا گیا ان کی فلم پہلی جھلک، ستارہ، اور جشن فلاپ ثابت ہوئی ہیں، لیکن ان فلموں کی ناکامی سے ان کی شہرت پر کوئی اثر نہیں پڑا، وہ اس کے باوجود فلم پروڈیوسرز کی ضرورت رہیں، فلم دیوداس میں انھوں نے اداکار دلیپ کمار کے ساتھ چندر مکھی کا یاد گار کردار ادا کیاجس میں انھیں بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا ایوارڈ یا گیا، لیکن انھوں نے یہ ایوارڈ لینے سے اس لیے انکار کردیا کہ دیوداس میں ان کا لیڈنگ رول تھا سپورٹنگ اداکارہ کا نہیں۔
گلوکار کشور کمار کے ساتھ انھوں نے فلم مزاحیہ فلم'' نئی دہلی'' میں ہیروئن کا کردار ادا کیا، یہ فلم سپرہٹ ثابت ہوئی 13 اگست 1936 کو مدراس میں پیدا ہونے والی وجنتی مالا نے13سال کی عمر میں تامل فلم سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا وہ ایک بہترین ڈانسر کے طور پر بھی شہرت رکھتی تھیں متعدد فلموں میں انھوں نے کوریو گرافر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں،وجنتی مالا نے 1984میں سیاست میں قدم رکھا۔
تامل ناڈو سے انھوں نے جنرل الیکشن میں حصہ لیا لوک سبھا کی رکن منتخب ہوئیں،بولی ووڈ فلم انڈسٹری میں وجنتی مالا کا نام ایک کامیاب اداکارہ کے طور پر لیا جاتا ہے، ان کے کریڈٹ پر سب سے زیادہ سپرہٹ فلمیں ہیں۔بھارتی فلم انڈسٹری میں ان کو ایک لیجنڈ اداکارہ کی حیثت حاصل ہے،شادی کے بعد انھوں نے فلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا ان کے شوہر چمن لال بالی ہیں جب کہ ان کی ایک بیٹی ہے وہ ان دنوں گھریلو زندگی سے لطف اندوز ہورہی ہیں لیکن فلم انڈسٹری سے جڑی یادیں اب بھی ان کو ترو تازہ کردیتی ہیں۔