پرویزاشرف عدلیہ کودھمکانے کے بجائے خط لکھیں مشاہداﷲ
حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے،جو بات ہو گی سامنے آ جائے گی،انٹرویو
حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے،جو بات ہو گی سامنے آ جائے گی،انٹرویو۔ فوٹو: فائل
مسلم لیگ(ن)کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹرمشاہداللہ خان نے کہاکہ ہے کہ وزیراعظم راجاپرویزاشرف عدلیہ کودھمکانے کے بجائے سوئس حکام کوخط لکھیں ورنہ انجام یوسف رضاگیلانی جیسا ہوگا، پیپلز پارٹی کی ضداورہٹ دھرمی کی وجہ سے ملک میں جمہوریت سمیت سب کچھ دائوپرلگاہواہے، حکومت سے فی الحال کسی بھی سطح پرمذاکرات نہیں ہورہے،ہم چوری چھپے مذاکرات نہیںکریں گے، جو بھی بات ہوگی قوم کے سامنے آ جائے گی۔
ہفتے کواپنے ایک انٹرویومیں انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے یوسف رضاگیلانی کی نا اہلی کے باوجودکوئی سبق نہیں سیکھااورآج بھی عدلیہ کے فیصلوں پرعملدرآمدکے بجائے سپریم کورٹ کودھمکیاں دی جارہی ہیں اور راجاپرویزاشرف کالہجہ بھی گیلانی جیساہوگیاہے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ ہم نے پہلے کبھی چوری چھپے حکومت سے مذاکرات کیے ہیں اورنہ ہی آئندہ کریںگے جب بھی مذاکرات ہوںگے قوم کواعتمادمیں لیاجائے گا۔