مولانا حامد الحق متفقہ طور پر دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین منتخب

16 دسمبر کو سقوط ڈھاکہ کے موقع پر لاہور میں بڑی کانفرنس ہو گی۔

16 دسمبر کو سقوط ڈھاکہ کے موقع پر لاہور میں بڑی کانفرنس ہو گی۔ فوٹو: فائل

دفاع پاکستان کونسل کے قائدین نے مولانا حامد الحق حقانی کو متفقہ طور پر دفاع پاکستان کونسل کا چیئرمین منتخب کر لیا۔


دفاع پاکستان کونسل کے قائدین نے مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق حقانی کو متفقہ طور پر دفاع پاکستان کونسل کا چیئرمین منتخب کر لیا۔ کونسل نے ناموس رسالتؐ، عقیدہ ختم نبوتؐ کے تحفظ، مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی قتل و غارت گری کیخلاف اور فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے ملک گیر سطح پر بھرپور جدوجہد کا بھی اعلان کر دیا۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر کو سقوط ڈھاکہ کے موقع پر لاہور میں بڑی کانفرنس ہو گی۔
Load Next Story