یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن 13 ارب خسارے میں ہے ایم ڈی

ماہانہ سیل 6 ارب ہو گئی تو منافع ہو گا، عوامی اعتماد بحال کریں گے، واجد سواتی

کارپوریشن نے ترقیوں کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دیں، اسٹاف کی لسٹیں طلب۔ فوٹو : فائل

PARACHINAR:
ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن واجدسواتی نے کہاہے کہ کارپوریشن 13 ارب روپے خسارے میں ہے۔

ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن واجد سواتی نے پیر کو صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن دوبارہ چل پڑی ہے، تمام اسٹورز پرا شیائے خورونوش موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہانہ6 ارب کی سیل ہوگئی تومنافع ہوگا، ڈیلی ویجز ملازمین کومستقل کرنے کی سمری وزرات صعنت کوبھجوائی جاچکی ہے۔


واجدسواتی نے کہاہے کہ کارپوریشن 13 ارب روپے خسارے میں ہے۔ گزشتہ 5 سال میں8 ارب روپے سپلائرزکے اداکرنے ہیں تاہم عوام کا اعتماد جلد بحال کریں گے۔

دریں اثنا کارپوریشن کے ہیڈآفس سے جاری پریس ریلیزکے مطابق یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن نے ملازمین کی محکمانہ ترقی کیلیے کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں اور تمام شعبہ جات کے متعلقہ سربراہا ن سے اپنے اسٹاف کی لسٹیں مانگ لی گئی ہیں۔
Load Next Story