کرپٹ افسروں کو بلوچستان سے نکال دینگے وزیر اعلیٰ کا انتباہ

شاہراہوں کی تعمیرمیں ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی،مختص فنڈز دوسرے صوبوں کو منتقل کردیے گئے، وفاق خصوصی توجہ دے.

این ایچ اے صوبے میں قومی شاہراہوں پرکام کی رفتار میںتیزی لائے، قومی شاہراہوںکے منصوبوں کو2سال کے اندر مکمل کیاجائے۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ بلوچستا ن ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ گذشتہ ادوار میں قومی شاہراہوں کی تعمیر کے سلسلے میں بلوچستان کیساتھ زیادتی ہوئی۔

صوبے کیلیے مختص فنڈزدوسرے صوبوں کومنتقل کیے گئے،قومی شاہراہوںکی تعمیرپروفاق کی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے،چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی حامدعلیخان سے گفتگو میں انھوںنے کہا کہ این ایچ اے اوردیگر شعبوں میں بلوچستان کے حصے پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، انھوں نے ہدایت کی کہ این ایچ اے صوبے میں قومی شاہراہوں پرکام کی رفتار میں تیزی لائے، قومی شاہراہوں کے منصوبوں کو2سال کے اندر مکمل کیاجائے۔ ادھر ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ سے ایم ڈی پیپکوزلغم اسحق خان اور ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے بھی ملاقات کی۔




وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ ڈیرہ غازی خان لورالائی اوردادوخضدار ٹرانسمیشن لائن فوری طور پرمکمل کی جائے، انہوں نے کہا کہ کرپشن کسی صورت بھی برداشت نہیںکرینگے اورکمیشن کا سلسلہ کسی صورت قابل قبول نہیں کیا جائیگا،کوئی افسر بھی کرپشن میں ملوث ہوا تو اسے بلوچستان سے نکال دینگے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوںپرعملدرآمد کوسراہتے ہوئے امید ظاہرکی کہ عالمی بینک بلوچستان میں زراعت، لائیو اسٹاک ، ماہی گیری، صحت وتعلیم کے شعبوں میں بھی مزید بہتری لانے کیلئے بلوچستان حکومت کیساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
Load Next Story