بدامنی کارکنوں پر مقدمات کیخلاف ایس یو پی کا مظاہرہ
حکومت بدامنی پر قابو پانے کے بجائے انتقامی کارروائی میں مصروف ہے، دودو مہری
ڈاکٹر دودو مہری اور روشن برڑو نے کہا کہ سندھ حکومت کے قیام کے بعدسندھ کے دیہی علاقوں میں لوٹ مار اور شہری علاقوں میں بدامنی اور دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے. فوٹو: فائل
سندھ یونائٹیڈ پارٹینے صوبے میں بدامنی، دہشت گردی اور سیاسی انتقامی کارروائیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
مظاہرے میں کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جو پارٹی پرچم اور پلے کارڈز اٹھائے سندھ حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔ مرکزی رہنما ڈاکٹر دودو مہری اور روشن برڑو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے قیام کے بعدسندھ کے دیہی علاقوں میں لوٹ مار اور شہری علاقوں میں بدامنی اور دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ حکومت سیاسی انتقامی کارروائی میں مصروف ہے اورہماریکارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کیے جارہے ہیں اور اسے عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ بدامنی اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی اور ایس یو پی کے کارکنوں کے خلاف درج جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں، اگر سندھ حکومت نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔