بھائی کی گرفتاری آسٹریلوی کرکٹرز عثمان خواجہ کو دلاسہ دینے لگے

عثمان پہلے میچ میں حصہ لیں گے، ہم سب ان کی حوصلہ افزائی کررہے اورایک دوسرا کا بھرپور خیال رکھتے ہیں، ہیڈ کوچ

عثمان پہلے میچ میں حصہ لیں گے، ہم سب ان کی حوصلہ افزائی کررہے اورایک دوسرا کا بھرپور خیال رکھتے ہیں، ہیڈ کوچ۔ فوٹو: فائل

بھائی کی گرفتاری کے بعد آسٹریلوی کرکٹرز عثمان خواجہ کو دلاسہ دینے لگے۔

ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے کہا ہے کہ عثمان خواجہ پہلے میچ میں حصہ لیں گے، انہوں نے بتایا کہ ہم سب ان کی حوصلہ افزائی کررہے اورایک دوسرا کا بھرپور خیال رکھتے ہیں۔


عثمان خواجہ نے بدھ کے روز آپشنل ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا جب کہ ان کی اہلیہ راشیل بھی ان کے ساتھ ایڈیلیڈ میں ہی موجود ہیں جہاں پر بھارت کے خلاف جمعرات سے پہلا ٹیسٹ شروع ہوگا۔


واضح رہے کہ ارسلان طارق خواجہ کو گزشتہ دنوں دہشتگردی کے جھوٹے پلان اورجعلسازی کے کیس میں پولیس نے حراست میں لیا تھا۔
Load Next Story