محکمہ صحت15غیر حاضر ڈاکٹروں کی معطلی کے احکامات جاری
3لیڈی ڈاکٹرز بھی شامل ، مالی بدعنوانیوں میں ملوث بعض ڈاکٹروں کے مقدمات ایف آئی اے کو بھیجے جارہے ہیں.
محکمہ صحت کے افسران واٹربورڈ حکام کے ہمراہ آج سے واٹرپمپنگ اسٹیشن کا دورہ کریں گے، سیکریٹری صحت انعام اللہ دھاریجو. فوٹو: فائل
صوبائی محکمہ صحت نے15 غیرحاضر ڈاکٹروں کی معطلی کے احکامات جاری کردیے، ان میں باتھ آئی لینڈ ڈسپنسری کی3لیڈی ڈاکٹربھی شامل ہیں۔
مالی بدعنوانیوں میں ملوث بعض ڈاکٹروں کے مقدمات ایف آئی اے میں بھی بھیجے جارہے ہیں، سندھ میں بچوںکوخسرہ وائرس سے بچاؤکی دوسری حفاظتی ویکسین کامرحلہ عید بعد شروع کیاجائے گا، اس سلسلے میں 40کروڑ روپے مالیت کی ویکسین خریدی جارہی ہے، یہ بات سیکریٹری صحت انعام اللہ دھاریجو نے پیر کوماؤں اورنوزائیدہ بچوں کے پروگرام (ایم این سی ایچ) کے دورے اور بریفنگ کے موقع پر کہی، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹراشفاق میمن اورپروگرام کی ڈائریکٹر ڈاکٹر صاحب جان بدر بھی موجود تھیں، سیکریٹری صحت انعام اللہ دھاریجو نے کہاکہ محکمہ صحت کے ماتحت چلنے والے اسپتالوں ، ڈسپنسریوں اور دیگر صحت کے مراکز میں ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی حاضریوں کو یقینی بنانے کیلیے اچانک چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
کوئی ڈاکٹریا عملہ کسی خوش فہمی کا شکار نہ رہے، سرکاری ملازمت کرنے والے افسران عوام کے خادم ہیں اور عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنا محکمے کی ذمے داری ہے اور اس ذمے داری میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، انھوں نے کہاکہ ایک ہفتے کے دوران مختلف اسپتالوں میں چھاپوں کے دوران15غیرحاضرڈاکٹروں کو معطلی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں اور معطل کیے جانے والے ڈاکٹروں کی بحالی کیلیے کوئی دباؤیا سفارش بھی برادشت نہیںکی جائیگی، انھوں نے کہاکہ کراچی مین نگلیریا کی وجہ سے 3 اموات ہوچکی ہیں۔
نئی حکمت عملی کے تحت محکمے کے سیکریٹری اور دیگر افسران واٹربورڈ حکام کے ہمراہ آج(منگل) سے واٹرپمپنگ کا دورہ کریں گے اوروہاں پرپانی میں کلورین کی مقدارکو موقع پر ہی چیک کیاجائے گا، انھوں نے کہاکہ محکمے کے ماتحت صحت کے مختلف8منصوبے صوبے میں جاری ہیں، ان تمام منصوبوںکی کارکردگی اور ابتک کے اہداف کا جائزہ لیاجارہا ہے کہ پروگرام کب جاری ہیں اور اب تک ان منصوبوں کے کتنے فیصد اہداف مکمل کیے گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جن منصوبوں کے اہداف مکمل نہیں ان کے پروجیکٹ ڈائریکٹران کوتبدیل کردیاجائے گا، انھوں نے کہاکہ تمام اسپتالوں میں خریداری کے نظام کوبھی چیک کیاجارہا ہے۔