ہیپا ٹائٹس ہولناک صورت اختیار کر گیا جیلوں میں1400قیدی متاثر

ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام میں 30 ہزار مریض رجسٹرڈ، دگنی تعداد نے رجسٹریشن نہیں کرائی.

625 قیدیوں کو بی وائرس کی ویکسین لگادی،85کا علاج شروع،سی وائرس کے579 قیدیوں کاعلاج مکمل،170کا علاج جاری ہے،ڈاکٹرایاز میمن. فوٹو: فائل

سندھ میں ہیپاٹائٹس کے مرض نے ہولناک صورت اختیار کرلی ہے،محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں 30 ہزارسے زائد مریض ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں ۔

جبکہ غیر رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد بھی دگنی بتائی جاتی ہے صوبے کی جیلوں میں ہیپاٹائٹس بی اور سی وائرس سے متاثرہ قیدیوں کی تعداد 1400 سے زائد ہوگئی ہے ان میں 710 قیدیوں میں بی اور 749 قیدیوں میں سی وائرس کا انکشاف ہوا ہے،جیلوں میں قیدیوں کی اسکریننگ کاکام سپریم کورٹ کی ہدایت پر محکمہ صحت نے شروع کیا ہے اس سلسلے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت قیدیوں کے خون کے نمونے حاصل کیے گئے تھے جس کی رپورٹ محکمے نے جاری کردی،صوبے میں ہیپاٹائٹس بی اورسی وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کا انکشاف وزیراعلیٰ سندھ ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کی جاری کردہ رپورٹ میں کیا گیا۔




ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام میں 30 ہزار متاثرہ مریض رجسٹرڈ ہیں ان میں 22 ہزار مریضوں کوسی وائرس جبکہ8 ہزار مریض بی وائرس کا شکار ہیں،اس سے دگنی تعداد میں متاثرہ مریضوں نے تاحال پروگرام میں رجسٹریشن نہیں کرائی،پروگرام کے صوبائی منیجر ایازمیمن نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پرصوبے کی تمام جیلوں میں قیدیوںکی ہیپاٹائٹس کی تشخیص کی گئی اب تک صوبے کی جیلوں میں مجموعی طورپر45 ہزار 881قیدیوں کی اسکریننگ کی جا چکی ان میں سے625 قیدیوں کوبی وائرس سے بچاؤکی حفاظتی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

جبکہ 85 قیدیوںکا بی وائرس کا علاج شروع کردیاگیا ہے ،سی وائرس کے 579 قیدیوںکا علاج مکمل کرلیاگیا جبکہ170 یدیوںکا علاج جاری ہے، جیلوں میں قیدیوںکی اسکریننگ کاکام تین سال سے جاری ہے جس کے تحت اب تک 45 ہزار881 قیدیوں کی ہیپاٹائٹس بی اور سی وائرس کی تشخیص اورعلاج کیا جا چکا ہے، جیلوں میں قیدیوںکی اسکریننگ اور علاج کی رپورٹ محکمہ صحت میں جمع کرادی گئی ہے۔
Load Next Story