پی ایس اوکے اداروں کے ذمے واجبات241ارب روپے ہوگئے

بڑے نادہندگان میں پی آئی اے،ریلوے،آئی پی پیز،کے ای ایس سی اورواپڈاشامل

پی ایس اوکوبھی آئل کمپنیوں کو175ارب روپے اداکرنے ہیں،صورتحال مشکل فوٹو: فائل

پاکستان اسٹیٹ آئل کے بجلی کی پیداواری کمپنیوں اور دیگراداروں کے ذمے واجبات 241 ارب روپے تک پہنچ گئے۔

پی ایس اوذرائع کے مطابق اس کے بڑے نادہندگان میں پی آئی اے، ریلوے، آئی پی پیز، کوٹ ادوپاور کمپنی، حب پاورکمپنی، کے ای ایس سی اور واپڈا شامل ہیں۔ پی ایس اوکو بھی آئل کمپنیوں کو تقریباً 175ارب روپے ادا کرنے ہیں۔




جبکہ واپڈاکے ذمے پی ایس اوکے 61 ارب 62کروڑ، پی آئی اے کے ذمے تقریباً اڑھائی ارب، کے ای ایس سی کے ذمے تقریباً ساڑھے11ارب، حب پاور کمپنی کے ذمے107ارب 88کروڑ، کوٹ ادوپاورکمپنی کے ذمے 38ارب، آئی پی پیزکے ذمے 16 ارب 21کروڑ اور ریلوے کے ذمے تقریباً ایک ارب 40کروڑ روپے واجب الاداہیں۔
Load Next Story