صدر زرداری صورتحال کا مقابلہ کرینگے بھاگنے والے نہیں خورشید شاہ

انتخابات ڈیزائن تھے ،ہم نے ملک میں جمہوریت کے تسلسل کے لیے نتائج کو تسلیم کیا.

احتساب سب کا ہونا چاہیے، دیکھنا ہے کہ آرٹیکل 6بنتا بھی ہے کہ نہیں، کل تک میں گفتگو فوٹو: فائل

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری عہدے کی مدت کے بعد پارٹی کے صدر بنیں گے اور اگر کوئی کیس بنایا گیا تو اس کا سامنا کریں گے۔

ایکسپریس نیو زکے پروگرام کل تک میں میزبان اسداللہ خان سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ صدر زرداری نے پہلے بھی مقدمات کا سامنا کیا اور گیارہ سال تک جیل میں رہے حالانکہ میاں نوازشریف نے یہ کہا ہے کہ یہ کیس میں نے نہیں بنائے سیف الرحمان نے بنائے تھے۔ صدر صورتحال کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں وہ ملک سے بھاگنے والے نہیں ہیں ان کو کئی مرتبہ کہا گیا کہ آپ پاکستان سے چلے جائیں لیکن وہ کہتے ہیں کہ میرے مقدمات ختم کریں ۔ہم نے ملک میں جمہوریت کے تسلسل کے لئے انتخابی نتائج کو تسلیم کیا ہے یہ انتخابات ڈیزائن کئے گئے تھے اور جنہوں نے ڈیزائن کیا ہے۔




انہوں نے بڑی غلطی کی ہے چاروں صوبوں میں مختلف مینڈیٹ کی وجہ سے وفاق کو کمزورکردیاگیا ہے مگر ہم نے اس کو تسلیم کیا ہے۔ہم نے دوسرا خط اپنے سفیر کو لکھا تھا کہ سوئس حکام سے ہمارے یہ معاملات طے پاگئے ہیں لیکن اس معاملے میں پروپیگنڈہ کیا گیا ہے پاکستان میں پروپیگنڈہ بہت خطرنا ک ہوتا ہے میں نے اپنی تقریرمیں بھی کہا تھا کہ ہم نے سوئس حکام کو دوسرا کوئی خط نہیں لکھا ہم نے اپنے سفیر کو خط میں تفصیلات لکھی تھیں۔ آرٹیکل 6 پر عمل ہونا چاہئے لیکن اس بارے میں دیکھنے کی بات یہ ہے کہ اگر احتساب کرنا ہے توپھر سب کا ہونا چاہیے یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ آرٹیکل 6 بنتا بھی ہے کہ نہیں ہم کسی لڑائی میں نہیں پڑناچاہتے۔

 
Load Next Story