دہشگردی کے خلاف آل پارٹیزکانفرنس بلائی جائےمنورحسن
مایوس عوام سڑکوں پرنکل آئے توحکومت کیلیے انھیں کنٹرول کرنامشکل ہو گا،وفود سے گفتگو
مایوس عوام سڑکوں پرنکل آئے توحکومت کیلیے انھیں کنٹرول کرنامشکل ہو گا،وفود سے گفتگو . فوٹو: فائل
جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن نے کہاہے کہ دہشت گردی کا عفریت پورے ملک میں پھیل چکاہے، اس پر قابو پانے اور کوئی پائیدارحل نکالنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس بلا کر، ٹھوس لائحہ عمل اختیارکیاجائے ۔
انھو ں نے یہ بات منصورہ میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ منورحسن نے کہا پورا ملک دہشتگردوں کے نشانے پرہے اس میں اندرونی وبیرونی،دونوں ہاتھ ملوث ہیں ،ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور بدامنی ہے حکمرانوں کو اس طرف توجہ دینے کے بجائے بھارت کو'' موسٹ فیورٹ نیشن ''قرار دینے کی زیادہ فکرہے۔
منورحسن نے کہا کہ حکمران سابقہ حکومت کے نقش قدم پرچل رہے ہیں ، انھوں نے رویہ نہ بدلا تو عوام میں مایوسی اور بددلی پھیلے گی، بپھرے عوام سڑکوں پر نکل آئے تو انھیں کنٹرول کرنا حکومت کے بس میں نہیں ہوگا، اس لیے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ایسی پالیسیاں بنائیں جن سے بدامنی اور دہشتگردی کا خاتمہ ہو اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔