کیویز کیخلاف سیریز میں پاکستانی اوپنرز یکسر ناکام
یاسر شاہ سیریز میں مجموعی طور پر 29 وکٹوں کے ساتھ کامیاب ترین بولر رہے۔
یاسر شاہ سیریز میں مجموعی طور پر 29 وکٹوں کے ساتھ کامیاب ترین بولر رہے۔ فوٹو: فائل
نیوزی لینڈ سے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستانی اوپنرز یکسر ناکام رہے۔
تیسرے ٹیسٹ سے قبل طویل فارمیٹ سے رخصت لینے کا اعلان کرنے والے تجربہ کار اوپنر محمد حفیظ 5 اننگز میں مجموعی طور پر 47 رنز بنا پائے، ان کا بہترین انفرادی اسکور 20 اور اوسط 9.40 رہی، امام الحق نے ملنے والے 5 مواقعوں میں 14.60 کی اوسط سے محض73 رنز جوڑے، 27 ان کا بہترین انفرادی اسکور رہا،کپتان سرفراز احمد 22کی اوسط سے 88 رنز ہی بنا پائے، 30 ناٹ آؤٹ بہترین اسکور رہا۔
مڈل آرڈر بیٹسمین اظہرعلی307، بابراعظم 267،حارث سہیل232، اسدشفیق 204 رنز بنانے میں کامیاب رہے، چاروں نے ایک ایک سنچری بھی بنائی، بولنگ میں یاسر شاہ سیریز میں مجموعی طور پر 29 وکٹوں کے ساتھ کامیاب ترین بولر رہے،حسن علی 13 اور بلال آصف 7 شکار کرنے میں کامیاب ہوئے۔
دوسری جانب کیوی اسپنر اعجاز پٹیل نے بھی 13 وکٹیں اپنے نام کیں، سیریز میں کین ولیمسن 386 رنز جوڑ کر نمایاں ترین رہے۔