کنری تھیلیسیمیا میں مبتلا بہنیں علاج کیلیے مسیحا کی منتظر

یک بہن مرض کے باعث ہلاک ہوچکی ہے، والدین کی حکومت و مخیر افراد سے مدد کی اپیل

علاج کی سکت نہ ہونے پر غریب والدین در در بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔ فوٹو: فائل

ضلع عمرکوٹ کی تحصیل کُنری میں تھیلسیمیا مرض میں مبتلا 2غریب معصوم بہنیں اپنے علاج کے لیے کسی مسیحا کی منتظر ہیں، بچیوں کے غریب والدین نے حکومت سے علاج میں مدد کی اپیل کی ہے۔

شہر نبی سر روڈ کے رہائشی اور محکمہ صحت میں ملازم محمد رمضان کی 2 معصوم بیٹیاں 4 سالہ مسکان اور 6 سالہ امرین تھیلیسیمیا جیسے خطرناک مرض میں مبتلا اور اپنے علاج کے لیے کسی مسیحا کی منتظر ہیں۔ علاج کی سکت نہ ہونے پر غریب والدین در در بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔




غریب والدین کا کہنا ہے کہ ان کی3 بیٹیوں میں تھیلیسیمیا کے مرض کی تصدیق ہوئی تھی، جن میں سے ایک بڑی بیٹی مناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے ہلاک ہو چکی ہے، جب کہ 2بیٹیوں کے علاج پر تمام جمع پونجی خرچ کر چکے ہیں اور اب گھر میں فاقوں کی نوبت آ گئی ہے، انھوں نے کہا کہ ان کے علاج کے لیے بھاری رقم درکار ہے، جو کہ ان پاس موجود نہیں ہے۔ انھوں نے صدر پاکستان، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ سندھ اور مخیر افراد سے اپنی بچیوں کے علاج کی اپیل کی ہے۔
Load Next Story