پرائیویٹ حج ٹورآپریٹرز کا پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

وزارت مذہبی امور ظلم نہ کرے، حجاج کرام کے اربوں روپے ڈوب جائیں گے

وزارت مذہبی امور ظلم نہ کرے، حجاج کرام کے اربوں روپے ڈوب جائیں گے. فوٹو: فائل

QUETTA:
وزارت مذہبی امور کی جانب سے پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز کے کوٹے میں40 فیصد کٹوتی کے خلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے کے شرکا نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے کوٹے میں20 فیصد کٹوتی کو سرکاری اور پرائیویٹ حجاج کرام میں یکساں تقسیم کیا جائے، وزارت مذہبی امور کی جانب سے ظالمانہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا حج کوٹہ40 فیصد کاٹ لیا گیا ہے، اس عمل کو فوری طور پر روکا جائے، انھوں نے کہا کہ اگر اس معتصبانہ فیصلے کو فوری طور پر واپس نہ لیا گیا تو حجاج کرام کے اربوں روپے ڈوب جائیں گے، مزید یہ خدشہ ہے کہ بقیہ60 فیصد حجاج کرام بھی اس عظیم فریضے کی ادائیگی سے محروم رہ جائیں۔




لہٰذا ہم وزیر اعظم سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ 20 فیصد کٹوتی کو سرکاری اور پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے درمیان یکساں طور پر تقسیم کیا جائے، دریں اثنا تحریک عوام اہلسنت کے چیئرمین محمد عاطف بلو نے کہا ہے کہ حج کوٹے میں کٹوتی سے لاکھوں زائرین حج اور عمرہ کی سعادت سے محروم ہوجائیں گے،کوٹے میں کمی کو20 فیصد سرکاری کوٹے اور 20 فیصد پرائیویٹ کوٹے میں کمی کرکے پورا کیا جائے۔
Load Next Story