عمران فاروق کیس چھاپوں کے دوران بھاری رقم برآمد

ایک شخص کے برطانیہ چھوڑنے پرپابندی ، پولیس نے6 گھروں کے دستاویزی ثبوت حاصل کرلیے

ایک شخص کے برطانیہ چھوڑنے پرپابندی ، پولیس نے6 گھروں کے دستاویزی ثبوت حاصل کرلیے. فوٹو: فائل

لندن میٹروپولیٹن پولیس نے کہاہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری رقم بھی ملی ہے۔

6 ماہ کے دوران 3 مقامات کی تلاشی لی گئی،سرچ آپریشن گزشتہ سال6 دسمبراورگذشتہ ماہ18جون کوکیے گئے ،ان میں 2گھراورایک دفترشامل ہے، عمران قتل کیس کے ساتھ ساتھ منی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات کررہے ہیں، تاہم اس سلسلے میں ابھی کوئی گرفتاری نہیں کی گئی۔ لندن پولیس کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے ایک شخص کے برطانیہ چھوڑنے پرپابندی ہے۔




ایک ٹی وی کے مطابق لندن میںعمران فاروق قتل کیس میں پیش رفت تیزی سے جاری ہے۔ ٹی وی کادعویٰ ہے کہ اس نے 20 میں سے 6 گھروں کے دستاویزی ثبوت حاصل کرلیے ہیں، ذرائع کاکہناہے کہ برطانوی حکومت کواس جائیدادکے بارے میں علم لندن میں دوگھروں پرچھاپوں کے دوران ہوا،ملنے والی دستاویزات کے مطابق یہ جائیدادشمالی لندن میں واقع ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story