اعلان کے باوجود ایچ ای سی اسناد کی تصدیق کا عمل شروع نہ کر سکا
یکم جولائی سے کراچی سمیت سندھ بھرکی جامعات کی اسنادکی تصدیق کاکام شروع ہوناتھا،معذرت کا نوٹس آویزاں کردیا گیا
ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹرجاوید لغاری کے احکامات پر ریجنل آفس کراچی نے سندھ بھرکی جامعات کی اسناد کی تصدیق کا سلسلہ کراچی سے شروع کرنیکااعلان کیاتھا۔ فوٹو: فائل
اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی جانب سے ریجنل آفس کراچی میں اسناد کی تصدیق کا منصوبہ تعطل کا شکارہوگیا ہے اور ایچ ای سی کراچی ریجن کی عمارت کی تعمیرمیں تاخیرکے سبب اعلان کے باوجود یکم جولائی سے کراچی سمیت سندھ بھرکی جامعات سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا و اساتذہ کی اسناد کی تصدیق کا عمل شروع نہیں ہوسکا۔
جس کے سبب کراچی ریجنل آفس میں اسناد کی تصدیق کے اعلان سے طلبا واساتذہ میں خوشی کی لہرمایوسی میں تبدیل ہوگئی ہے کراچی سے فوٹوکاپی پر تصدیق کی فیس 500روپے جبکہ اصل سندکی تصدیق کی فیس 800روپے مقررکی گئی تھی، یادرہے کہ ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹرجاوید لغاری کے احکامات پر ریجنل آفس کراچی نے سندھ بھرکی جامعات کی اسناد کی تصدیق کا سلسلہ کراچی سے شروع کرنیکااعلان کیاتھا جس سے ہزاروں کی تعداد میں روزانہ اسلام آباد اسنادبھجوانے کاسلسلہ رک جاتا تاہم ایسانہیں ہوسکا، ایچ ای سی ریجنل آفس کراچی کے باہرباقاعدہ ایک نوٹس بھی آویزاں کیاگیاہے۔
جس میں اسناد کی تصدیق کیلیے آنیوالے امیدواروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یکم جولائی سے اسنادکی تصدیق شروع کرنے کے اعلان کے باوجود ناگزیروجوہات کی بنا پر اسناد کی تصدیق فی الحال شروع نہیں کی جارہی ہے اس سلسلے میں امیدواروں کوجلد آگاہ کیا جائیگا ''ایکسپریس'' نے جب اس سلسلے میں اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ریجنل ڈائریکٹرزاہد حسین دھاریجو سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ انتظامیہ کوامیدتھی کہ ایچ ای سی کراچی کی زیرتعمیرعمارت یکم جولائی سے قبل مکمل ہوجائے گی تاہم عمارت کی تعمیر میں تاخیرکے سبب ایچ ای سی ریجنل آفس اس منصوبے پر دی ہوئی تاریخ پرعملدرآمدنہیں کرسکا ہے۔
کیونکہ جس عمارت میں ایچ ای سی کادفترکام کررہا ہے اسنادکی تصدیق کیلیے یہ جگہ ناکافی ہے اوربڑی تعدادمیں امیدواروں کی متوقع آمد کے سبب موجودہ عمارت میں اسناد کی تصدیق کاعمل شروع نہیں کیاجاسکتا، زاہد حسین دھاریجوکاکہنا تھا کہ نئی حکمت عملی کے تحت اب ایچ ای سی ریجنل آفس عید کے ایک ہفتے بعداسناد کی تصدیق کراچی سے شروع کریگا، واضح رہے کہ ایچ ای سی نے حال ہی میں ڈگریوں کی تصدیق کے عمل کو لاہور اور پشاور سینٹروں سے شروع کردیا ہے۔