زارا اکبر کا معاوضہ نہ ملنے پر اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کرنے سے انکار

اداکارہ نےرواں ہفتےفیصل آبادمیں پروڈیوسرعقیل چوہدری کےشروع ہونیوالےاسٹیج ڈرامہ"کڑیاں کھنڈدیاں پڑیاں"میں پرفارم کرناتھا

اداکارہ نے رواں ہفتے فیصل آباد میں پروڈیوسر عقیل چوہدری کے شروع ہونیوالے اسٹیج ڈرامہ ’’ کڑیاں کھنڈ دیاں پڑیاں ‘ ‘ میں پرفارم کرنا تھا فوٹو: فائل

KARACHI:
اسٹیج کی نامور اداکارہ زارا اکبر نے طے شدہ معاوضہ دینے میںٹال مٹول سے کام لینے پر فیصل آباد میں پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامے میں پرفارمنس سے معذرت کرلی۔


بتایا گیا ہے کہ اداکارہ نے رواں ہفتے فیصل آباد میں پروڈیوسر عقیل چوہدری کے شروع ہونیوالے اسٹیج ڈرامہ '' کڑیاں کھنڈ دیاں پڑیاں ' ' میں پرفارم کرنا تھالیکن پروڈیوسر کی طرف سے طے شدہ معاوضہ دینے میں ٹال مٹول سے کام لینے پر اداکارہ نے معاہدہ ختم کر دیا ہے اور اب وہ پانچ جولائی سے ملتان کے بابر تھیٹر میں شروع ہونیوالے اسٹیج ڈرامہ میں پرفارم کریں گی۔اس ڈرامے کے ڈائریکٹر یوسف کامران اور پروڈیوسر شیخ نعیم ہیں۔
Load Next Story