اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ایکسائزوپولیس افسران ملکر اضلاع میں ایسی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کریں گے

ایکسائزوپولیس افسران ملکر اضلاع میں ایسی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کریں گے فوٹو:فائل

وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ پولیس کے ساتھ مل کرکراچی میں اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبدالرحیم شیخ، ڈائریکٹر جنرلز شبیر احمد شیخ ، شعیب احمد صدیقی اور دیگر افسران بھی شریک تھے، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز شبیر احمد شیخ نے بتایا کہ اوپن لیٹر پر گاڑیوں کے چلانے سے متعلق خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سندھ پولیس کے ساتھ مل کر ان گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس سلسلے میں کراچی کے اضلاع کورنگی، ملیر، جنوبی، سٹی، سینٹرل اور ایسٹ میں محکمہ ایکسائز کے 7 افسران سندھ پولیس کے ساتھ مل کر اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مکیش کمار چاؤلہ نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں اور سندھ پولیس کے ساتھ مل کرتعاون کریں۔
Load Next Story