تلہار بارشوں میں معطل بجلی20روز بعد بھی بحال نہ ہوسکی
تیزہواؤں سے کھمبے گر گئے تھے، 15سے زیادہ گاؤں تاحال بجلی سے محروم،عوام کا احتجاج
دیہات کے رہائشیوں نے سٹی پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے حیسکو سب ڈویژن بدین کے افسران سے کئی شکایات کیں لیکن ابھی تک ہماری بجلی بحال نہیں ہوسکی ہے۔ فوٹو: فائل
تلہار کے15سے زائد دیہات گزشتہ 20 دن سے بجلی سے محروم، بارش کی وجہ سے علاقے میں بجلی کے کھمبے گر گئے تھے۔
شہریوں کا احتجاج، تفصیلات کے مطابق 20دن پہلے تیز بارش اور مٹی کے طوفان کی وجہ سے تلہار کے مختلف دیہات میں لگے 5 بجلی کے کھمبے گر گئے جس کی وجہ سے گاؤں گھرام خان نوحانی، گاؤں سجن ملاح، گاؤںغلام شاہ نظامانی، گاؤں عارب شیخ، گاؤں چھانگو ماچھی، گاؤں عمر خاصخیلی، گاؤں عارب شیدی اور گاؤں مچھیاری موری سمیت15سے زائد دیہات بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے ہیں۔
مذکورہ دیہات کے رہائشیوں نیاز احمد چانگ، غلام رسول نوحانی، داؤد چانگ، عاجز عظیم قمبرانی، منظور شاہ اور دیگر نے سٹی پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے حیسکو سب ڈویژن بدین کے افسران سے کئی شکایات کیں لیکن ابھی تک ہماری بجلی بحال نہیں ہوسکی ہے۔ انھوں نے حیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ گاؤں کی بجلی فوراً بحال کی جائے۔