کراچی صنعتی زونز سمیت20 فیصد شہر 20گھنٹے تک بجلی سے محروم
صنعتی ایریا،اورنگی،بلدیہ،لیاقت آباد،سرجانی،نارتھ ناظم آبادکے علاقے بری طرح متاثر،شہریوں نے رات جاگ کر گزاری
ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث مجبوراًغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنی پڑی،بدھ کی دوپہرتک بجلی بحال کردی،ترجمان کے ای ایس سی فوٹو: فائل
کے ای ایس سی کو نیشنل گرڈسے بجلی فراہم کرنے والی220کے وی کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کی وجہ سے کراچی کے20فیصدسے زائدرہائشی صارفین اورسائٹ اورنارتھ کراچی صنعتی زونز مسلسل 20 گھنٹے تک بجلی کی فراہمی سے محروم رہے۔
رہائشی علاقوں میں تاحال طویل دورانیے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شدیدمتاثرہ علاقوں میں اورنگی ٹاؤن،بلدیہ ٹاؤن، لیاقت آباد، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور دیگر علاقے شامل ہیں ۔منگل کی شام7بجے نیشنل گرڈ سے کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے بلدیہ، ایم کے آئی سرکٹ میں آنے والی فنی خرابی کی وجہ سے بلدیہ گرڈ اسٹیشن کے دونوں پاور ٹرانسفارمر ٹرپ کرگئے اورکراچی کے تقریباً20 فیصد علاقے میں بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی،مجموعی طور پر 10 سے زائدگرڈ اسٹیشن متاثر ہوئے،رہائشی علاقوں میں کچھ دیر کیلیے مرحلہ وار بجلی فراہم کی گئی۔
جبکہ صنعتی زونز کومسلسل 20 گھنٹے تک بجلی کی فراہمی منقطع رہی، شہر کے ایک بڑے حصے میں شہریوں نے پوری رات جاگ کرگزاری، شہریوں نے بتایا کہ ہر3سے4گھنٹے بعدصرف آدھے گھنٹے اوربعض اوقات اس سے بھی کم بجلی فراہم کی جارہی تھی،متاثرہ گرڈ اسٹیشن کے رہائشی علاقوں کوبجلی کی فراہمی کچھ حدتک ممکن بنائی گئی تھی۔کے ای ایس سی کے ترجمان کے مطابق220 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن کی عدم دستیابی کے باعث مجبوراً کے ای ایس سی نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب شہر کے کچھ حصوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی۔
بدھ کی دوپہر 3 بجے کے قریب متاثرہ ٹرانسمیشن لائن کے دو ٹرانسفارمرز میں سے ایک ٹرانسفارمر کو بحال کردیا گیا اور اس کے بعد تمام رہائشی علاقوں بشمول نارتھ کراچی فیڈرل بی ایریا اور معمار کے صنعتی علاقوں کو بھی بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق شروع کردی گئی۔ذرائع کے مطابق بلدیہ گرڈ اسٹیشن کے دوسرے پاور ٹرانسفارمر سے بجلی کی فراہمی بدھ کی رات گئے تک بحال نہیں ہوسکی تھی۔