پاکستان نے 20 فیصد حج کوٹے میں کٹوتی کی حمایت کردی

عازمین حج کوفراہم کی جانیوالی ہرسہولت میں پاکستان بھرپور تعاون کرے گا ، سرداریوسف

کٹوتی پوری اسلامی دنیاکیلیے ہے، سب سے زیادہ قربانی خود سعودی عوام دے رہے ہیں، سعودی سفیر فوٹو: فائل

پاکستان نے سعودی عرب کی جانب سے حرم شریف کی توسیع کے باعث 20فیصدحج کوٹے پرکٹوتی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عازمین حج کو فراہم کرنے والی ہرسہولت میں پاکستان بھرپور تعاون کرے گاجبکہ سعودی عرب نے کہا ہے کہ 20فیصد کٹوتی صرف پاکستان پرنہیں پوری اسلامی دنیا پر لگایا گیا ہے سب سے زیادہ قربانی خود سعودی عوام دے رہے ہیں۔

بدھ کو پاکستان میں متعین خادم الحرمین وشرفین کے خصوصی نمائندے اورسعودی عرب کے سفیر عبد العزیز ابراہیم الغدیر نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردارمحمد یوسف سے ان کے آفس میں ملاقات کی اس موقع پرحج 2013ء سعودی عرب میں حاجیوں کو سہولت دینے اور حرم شریف میں توسیع سمیت دیگراہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔




اس موقع پر وزیر مذہبی امور نے 20فیصد کوٹاکم ہونے کے بعد پاکستان کو درپیش مشکلات کے حوالے سے بھی سعودی سفیر کو آگاہ کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story