پاکستان ٹیم کے اوپننگ میں ناکام تجربات پر کپتان بھی فکرمند

امید ہے کہ پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹاپ آرڈر بیٹنگ اچھا پرفارم کرے گی، سرفراز احمد

امید ہے کہ پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹاپ آرڈر بیٹنگ اچھا پرفارم کرے گی، سرفراز احمد۔ فوٹو: فائل

پاکستان ٹیم کے اوپننگ میں ناکام تجربات پر کپتان سرفراز احمد بھی فکرمند ہیں۔


سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ 2010 سے اب تک کئی جوڑیاں تبدیل ہوئی ہیں، محمد حفیظ کے ساتھ عمران فرحت، توفیق عمر، ناصر جمشید، خرم منظور کی آزمائش ہوئی، شان مسعود اور امام الحق آئے، اظہر علی بھی اوپننگ کرتے رہے۔

کپتان نے بتایا کہ فخرزمان بھی کھیلے اور اب جنوبی افریقہ کے خلاف کم بیک کر رہے ہیں،بیک اپ میں عابد علی بھی موجود ہیں، امید ہے کہ پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹاپ آرڈر بیٹنگ اچھا پرفارم کرے گی۔
Load Next Story