سید اشفاق حسین شاہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نئے صدر منتخب

ریٹرننگ آفیسر الیکشن عامرسلیم رانا کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق سید اشفاق حسین شاہ 17 ووٹ لے کرصدر منتخب ہوگئے۔

ریٹرننگ آفیسر الیکشن عامرسلیم رانا کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق سید اشفاق حسین شاہ 17 ووٹ لے کرصدر منتخب ہوگئے۔ فوٹو:فائل

سید اشفاق حسین شاہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر منتخب ہوگئے جبکہ رکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر، سردار نوید حیدر خان اور سید ظاہرعلی شاہ نائب صدوربن گئے۔


گزشتہ روز پی ایف ایف کے انتخابات سپریم کورٹ بلڈنگ میں منعقد ہوئے، ریٹرننگ آفیسر الیکشن عامرسلیم رانا کے اعلان کردہ نتائج کے مطابق سید اشفاق حسین شاہ 17 ووٹ لے کرصدر منتخب ہوگئے۔

انوار الحق قریشی کو 3 ووٹ ملے، نائب صدور کی تین نشستوں پر ملک محمد عامر ڈوگر 20 ووٹ جبکہ سردار نوید حیدر خان اور ظاہر علی شاہ 18 ، 18 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، محمد جان مری نے 4 ووٹ حاصل کیے۔
Load Next Story