کرکٹ میچ میں ٹاس کیلیے بیٹ کا استعمال صدیوں پہلے بھی ہوچکا

18 ویں صدی کی روبرٹ جیمز کی ایک پینٹنگ میں ایک بچے کو ٹاس کیلیے بیٹ کو اچھالتے دکھایا گیا ہے، بھارتی ماہر اعدادوشمار

18 ویں صدی کی روبرٹ جیمز کی ایک پینٹنگ میں ایک بچے کو ٹاس کیلیے بیٹ کو اچھالتے دکھایا گیا ہے، بھارتی ماہر اعدادوشمار۔ فوٹو: فائل

کرکٹ میچ میں ٹاس کیلیے بیٹ کا استعمال صدیوں پہلے بھی ہوچکا ہے۔


کرکٹ کے ایک بھارتی ماہر اعدادوشمار موہن داس مینن نے کہاکہ 18 ویں صدی کی روبرٹ جیمز کی ایک پینٹنگ میں ایک بچے کو ٹاس کیلیے بیٹ کو اچھالتے دکھایا گیا ہے۔ پاکستان کے سابق کپتان آصف اقبال نے بگ بیش لیگ میں اس پرانی روایت کو دہرانے کے آئیڈیے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

ادھر ایم سی سی کے کرکٹ اکیڈمی منیجر ای ین فریسر نے کہاکہ کرکٹ آسٹریلیا کو اس مقصد کے لیے پلیئنگ قواعد میں تبدیلی درکار ہوگی، قوانین کی رو سے ٹاس کے لیے سکہ اچھالنا ضروری ہے۔
Load Next Story