سندھ اسمبلی گیس بندش پر فنکشنل لیگ نے قرارداد جمع کرادی

امن وامان کی بگڑتی صورتحال اور اغوا کی وارداتوں اور سکھر میں رمیش کمار کے اغواکیخلاف تحریک التوا۔

ملکی ضروریات کا71فیصد گیس پیدا کرنیوالا صوبہ گیس سے کیسے محروم کردیا گیا؟ نند کمار گوکلانی۔ فوٹو:فائل

سندھ میں گیس کی بندش اور گھروں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف فنکشنل لیگ کے پارلیمانی لیڈر نند کمار گوکلانی نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔

سندھ میں کیپٹیو پاور پلانٹس، صنعتوں، سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی بندش اور گھروں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف فنکشنل لیگ کے پارلیمانی لیڈر نند کمار گوکلانی نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی جبکہ صوبے میں اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تحریک التوا بھی سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی گئی۔


سندھ اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاورپلانٹس، گھروں ، صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس فوری بحال کی جائے۔ سندھ حکومت وفاق سے رابطہ کرکے گیس کے معاملے پر فوری ایکشن لے۔ نند کمار گوکلانی نے کہا کہ فنکشنل لیگ گیس متاثرین اور صوبے کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

علاوہ ازیں سندھ میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال اور اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور سکھر میں اقلیتی رہنما رمیش کمار کے اغواکے خلاف نند کمار گوکلانی نے تحریک التوا سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی۔
Load Next Story