اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس درآمدی کھاد مارکیٹ میں فوری فراہم کرنے کی ہدایت

وفاقی وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ کھادکی درآمدی شپمنٹ کراچی پہنچ گئی ہیں.

ای سی سی نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے لیے تجویز کردہ بجٹ تخمینہ جات کی منظوری دے دی، حتمی منظوری کیلیے کابینہ کوبھجوانے کی ہدایت۔فوٹو: فائل

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے ملک میںیوریاکی ضروریات پوری کرنے کے لیے وزارت صنعت کودرآمدی یوریا فورطور پرآف لوڈکرکے اوربروقت منڈیوں تک پہنچانے کویقینی بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔

ای سی سی کا اجلاس گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت منعقدہوا۔ اجلاس میں کمیٹی نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن (این ٹی سی)کے بجٹ تخمینہ جات کے حوالہ سے پیش کردہ تجاویزکا تفصیلی جائزہ لینے کے بعدمنظوری دیدی اور حتمی منظوری کے لیے کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے اس کے علاوہ ای سی سی نے یہ ہدایت کی کہ مستقبل میں این ٹی سی بجٹ پر این ٹی سی بورڈ میںغوراور اسے منظور کیا جاسکتا ہے۔


کمیٹی نے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں ضروری اجازت دی جائے تاکہ مستقبل میں این ٹی سی بورڈخودبجٹ پرغورکرسکے اور اس کی منظوری دے سکے۔ وزارت صنعت نے اجلاس میںملک میںکھادکی صورتحال سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں بتایا گیاکہ کھادکی درآمدی شپمنٹس کراچی پہنچ گئی ہیں اور ملک بھر میں اس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت صنعت کودرآمدی یوریاکی فوری آف لوڈنگ اور بروقت منڈیوں تک پہنچانے کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔
Load Next Story