نوازشریف کے ایک دورہ چین سے مسائل حل نہیں ہونگےطلعت حسین

بدقسمتی سے ہم نے ابھی تک چین سے اسٹریٹجک تعلقات قائم نہیں کیے، ایئرمارشل(ر) شاہد لطیف.

نوازشریف چین سے پہلے کراچی، پشاور جاتے توبہتر ہوتا، سلیم صافی کی ’’کل تک‘‘ میں گفتگو. فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
تجزیہ کار سید طلعت حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے ایک دورہ چین سے پاکستان کے عوام کے اصل مسائل حل نہیں ہوں گے اور نہ ہی اس دورے سے پاک چین تعلقات میں کوئی نمایاں تبدیلی پیدا ہوگی۔

ایکسپریس نیو زکے پروگرام ''کل تک'' میں میزبان اسداللہ خان سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ گوادرپورٹ، معیشت پردبائو اورافغانستان کی صورتحال کی وجہ سے موجودہ حالات میں چین کا تعاون بہت ضروری ہے۔ نوازشریف کو پاکستان کے اندرونی حالات کی بہتری پر زیادہ فوکس رکھنا چاہیے کیونکہ حالات بہت گھمبیر ہوچکے ہیں۔ اگرالطاف حسین تحقیقات میں پھنس جاتے ہیں تو ایم کیو ایم کے لیے بہت بڑا چیلنج ہوگا۔ ایئرمارشل (ر) شاہد لطیف نے کہا کہ پاکستان میںدہشتگردوں کے ہاتھوں ہلاک ہونیوالے چینی باشندے کی وجہ سے پاک چین تعلقات میں دراڑ نہیں پڑیگی۔ پاکستان کے چین سے بہترین تعلقات ہیں لیکن بدقسمتی ہے کہ ہم نے ابھی تک چین سے اسٹریٹجک تعلقات قائم نہیں کیے ہیں ہمیں خارجہ پالیسی پر فوری نظرثانی کی ضرورت ہے۔




سب سے بڑا مسئلہ پاکستان کے اندر امن کا قیام ہے ۔آرٹیکل6 کے بجائے عوام ریلیف میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں۔ تجزیہ کارسلیم صافی نے کہا کہ گوادر کی اہمیت اپنی جگہ پر چین سے بہترتعلقات اپنی جگہ پر مگر پاکستان میں قیام امن کے بغیر یہ سب بیکار ہو جاتا ہے۔ اگر امن نہیں ہوتا حالات ایسے ہی رہتے ہیں تو ہم گوادر سے کیا فائدہ لے سکتے ہیں ۔ اگر نوازشریف چین سے پہلے کراچی، پشاور کا دورہ کرتے تو زیادہ بہتر ہوتا اگر پاکستان میں امن قائم ہوتا ہے تو پھر جن سے ہم ملنے جارہے ہیں وہ خود ہمیں ملتے۔ ڈرون حملے پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سول اور فوجی قیادت کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔ ایم کیو ایم اب پہلے والی جارحانہ جماعت نہیں رہے گی۔
Load Next Story