کوئٹہ میں بھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر پابندی
ایس پی ٹریفک نے كوئٹہ میں ہیلمٹ كی پابندی كو یقینی بنانے كے لئے پیٹرول پمپ مالكان كو مراسلہ ارسال کردیا
ایس پی ٹریفک نے كوئٹہ میں ہیلمٹ كی پابندی كو یقینی بنانے كے لئے پیٹرول پمپ مالكان كو مراسلہ ارسال کردیا . فوٹو: فائل
کراچی، راولپنڈی اور لاہور کے بعد اب کوئٹہ میں بھی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیكل سواروں كو پیٹرول نہیں ملے گا۔
ایس پی ٹریفک کوئٹہ كی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فكیشن کے مطابق شہر میں موٹر سائیکل سواروں پر ہیلمٹ پہننے كی پابندی كو یقینی بنانے كے لئے پیٹرول پمپ مالكان كو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔
ایكسپریس سے بات كرتے ہوئے ایس پی ٹریفک پولیس ملک محمد جاوید كا كہنا تھا كہ شہر میں آئے روز موٹر سائیكل حادثات رونما ہوتے ہیں جن سے قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں، اس وجہ سے ٹریفک حكام نے ہیلمٹ نہیں پہننے والوں کو پیٹرول دینے پر پابندی لگائی ہے لیكن شہریوں كا اس حكم پر عمل درآمد غیر یقینی تھا، اب ہم نے بغیر ہیلمٹ كے موٹر سائیكل سواروں كے لئے پیٹرول پمپ مالكان كو مراسلہ ارسال كیا ہے جس سے موٹر سائیكل سوار ہیلمٹ کی پابندی یقینی بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہیں ملے گا
دوسری جانب شہریوں نے ٹریفک حكام کے اس فیصلے كا خیر مقدم كرتے ہوئے كہا كہ ہیلمٹ كے استعمال سے لوگوں كی زندگیوں كو تحفظ حاصل ہوگا جو كہ ٹریفک حكام كی طرف سے اچھی كاوش ہے۔